لاہور( آن لائن )آزادی مارچ میں شرکت کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو نا اہل قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر۔درخواست عوام دوست پارٹی کے رہنما انجینئر سید محمد الیاس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس کے متن میں درج ہے کہ عام انتخابات میں 50 ارب سے زائد خرچ آتا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مذکورہ سیاسی جماعتیں موجودہ الیکشن قبول نہیں کر رہیں اور عوام کو بے وقوف بنا کر احتجاج اور
دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ن لیگ کے علاوہ کسی جماعت کے پاس قومی اسمبلی اور سینٹ میں اکثریت نہیں ہے، قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کرکے یہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو نا اہل قرار دیتے ہوئے ان جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی اور سینٹ کو ڈی سیٹ کیا جائے ۔