اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو انتہائی سخت صورتحال کا سامنا،ہزاروں گرفتار،وائس آف امریکہ کی رپورٹ میں افسوسناک انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

سرینگر (این این آئی)وائس آف امریکہ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کوگزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے انتہائی سخت صورتحال کا سامنا ہے۔ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے رواں برس پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ختم کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا۔ بھارتی حکومت نے اس غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام کے خلاف کشمیر یوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی کا سخت فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔

کشمیر سینٹر فار سوشل اینڈڈویلپمنٹ سٹیڈیز کی چیئرپر سن پروفیسر حمیدہ نعیم نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی محاصرہ اور خوف و دہشت کے ماحول کے باعث کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں اور دکانیں صرف صبح کے وقت محض کچھ دیگر کیلئے کھولی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار ہر طرف تعینات ہیں جنہوں نے بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے ہزاروں کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے ہیں۔ حمیدہ نعیم نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈورن کیمرے استعمال کیے جارہے جو گھروں کے اوپر ہروقت اڑتے رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…