جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کردیا،پاکستان کا جوابی اقدامات کا اعلان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر رکھا ہے،ہندوستان سائبر اسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے جلد ہی پاکستان سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کا اعلان کرے گا۔

غیر ملکی اخبار عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالجوی فواد چوہری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سائبر وار شروع کر چکا ہے، غلط معلومات پر مبنی مہم پر نظر رکھنے والی غیر ملکی تنظیم ای یو ڈس انفو لیب نے انکشاف نے 65 نیٹ ورکس کے زیر انتظام 65 ممالک میں پھیلائے گئے 265 جعلی میڈیا آؤٹلیٹس کا انکشاف کیا ہے جس میں بار بار پاکستان پر تنقید کرنے کے لئے یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں اثر و رسوخ استعمال کیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق یوروپ کے ایک واچ ڈاگ نے کہا کہ سیکڑوں غیر فعال کمپنیاں اور ‘جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس کا گٹھ جوڑ پوری دنیا میں ہندوستان کے سفارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے اور پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت کا آغاز کر رہا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ یہ سائبر جنگ ہے اور ہندوستانی سائبر اسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، سائبر سیکیورٹی ایک بہت بڑا عالمی مسئلہ بن گیا ہے جلد ہی پاکستان کی سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…