پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں گائے کی مردم شماری کی تجویزاورکانوں پر نمبرٹیگ لگانے کا مطالبہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما رام بروت نے ممبئی میں گائے کی مردم شماری کی تجویز پیش کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ممبئی میونسپل کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے رام بروت نے مطالبہ کیا کہ ممبئی میں گائے کی بھی مردم شماری کی جائے اور ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے گائے کے کانوں پر نمبر ٹیگ لگایا جائے تاکہ وہ مسلمانوں کی جانب سے ذبح

کرنے سے محفوظ رہ سکیں۔ممبئی کے 6 بار میونسپل کارپوریٹ رہنے والے رام بروت نے اس حوالے سے ایک نوٹس نوٹس آف موشن کے نام سے جاری کیا جس کو بہت جلد زیرِ بحث لایا جائے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام بروت کا کہنا ہے کہ ممبئی میں بہت تیزی سے گائے کو ذبح کیا جا رہا ہے، کیوں کہ ہندووں کے لیے گائے مقدس سمجھی جاتی ہے اسی لیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔رام بروت کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں گائے کی حفاظت کرنی ہے تو ہمیں ان کی مردم شماری کرنی چاہیے، ہر گائے کا اپنا ایک شناختی نمبر ہونا چاہئے، اس وقت ہم نہیں جانتے کہ ہمارے شہر میں 2 ہزار گائے موجود ہیں یا 20 ہزار ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر میں گائے ادھر سے ادھر گھومتی رہتی ہیں مگر ان کا کوئی خیال نہیں رکھتا، ان میں سے بہت ساری پلاسٹک کھانے کی وجہ سے مر جاتی ہیں مگر یہ بات کسی کو معلوم نہیں، مقدس گائے کو برآمد بھی کیا جا رہا ہے ہمیں اس کو روکنا ہوگا اوران سب مسائل کا حل صرف ان کی مردم شماری میں ہی ہے۔دوسری جانب اس بیان پر بھارتی اپوزیشن رہنما راوی راجہ کا بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم بھی گائے کو مقدس مانتے ہیں، مگر بی جے پی اس بیان کے بعد مکمل طور پر اپنے طے کیے ہوئے ترقی کے راستوں سے ہٹ گئی ہے، ممبئی کی ترقی کے لیے کام کرنے کے بجائے بی جے پی گائے کی مردم شماری جیسے موضوع پر بات کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…