اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لیگی حکومت کے شفافیت کے دعوے کو بڑا دھچکا، گریٹر اقبال پارک منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، من پسند افراد کو نوازنے کیلئے کیا کام ہوتا رہا؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابقہ مسلم لیگی حکومت کے بڑے منصوبوں میں میں شفافیت کے دعوے کو بڑا دھچکا۔گریٹر اقبال پارک کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے گریٹر اقبال پارک منصوبے میں کرپشن کے الزامات پر سابق ڈی جی پی ایچ اے، پروجیکٹ ڈائریکٹر گریٹر اقبال پارک،

ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے اور حبیب کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای اوکے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔اینٹی کرپشن انکوائری کے مطابق گریٹر اقبال پارک منصوبے میں قومی خزانے کو مجموعی طور 381.874ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔اس منصوبے میں من پسند افراد اور اداروں کو بھاری مالی فائدہ پہنچانے کے لئے نان شیڈول آئٹمز کے ریٹ مارکیٹ ریٹ سے بہت زیادہ لگائے گئے اورپیپرا رولز کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ نان شیڈول آئٹمز جن میں میوزیکل ڈانسنگ فاونٹین،آڈیو ویڈیو سسٹم برائے میوزیم، قائد اعظم ہولوگرام سافٹ ویئر و ہارڈ ویئر نیشنل ہسٹری میوزیم، فوڈ کوٹ فاونٹینز، سی سی ٹی وی کیمروں،فلڈ لائٹس، رائٹ روم، انفارٹینمنٹ سسٹم ڈویلپمنٹ، نیٹ ورک سٹرکچر و ہارڈویئر سلوشن، ووڈ فولڈنگ بینچز، سافٹ وہیل ٹرین، ایل ای ڈی لائٹس اور واک تھرو گیٹس کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 11 واک تھرو گیٹس 7 لاکھ 56 ہزار روپے فی کس اور 98وڈ فولڈنگ بینچ 1 لاکھ 20 ہزار روپے فی کس خریدے گئے۔انکوائری میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گریٹر اقبال پارک میں ایک ارب 50 کروڑ کا کام منظوری کے بغیر کروایا گیا اور من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے پروجیکٹ کا سکوپ 4گنا بڑھادیا گیا اور پراجیکٹ کے سکوپ کے بڑھانے کے عمل میں کوئی ٹینڈر یا بڈپراسس کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے اور ایک ہی ٹھیکیدار پر نوازشات کی بارش کرتے ہوئے قومی خزانے کو کھل کر لوٹا گیا۔اینٹی کرپشن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان سے سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی اور کرپٹ عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…