جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور فوج کیخلاف باتیں کرنے پر مولانا فضل الرحمان پھنس گئے، بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آن لائن) تنظیمات اہلسنت کے رہنماؤں پیر غلام شاہ رضوانی، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر، ثروت اعجاز قادری، حاجی گلشن الٰہی سمیت دیگر علماء نے حیدرآبا دکے مقامی ہوٹل میں علماء و مشائخ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان اور فوج کیخلاف جو باتیں کی ہیں اس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔مولانا فضل الرحمن نے مختلف اشاروں پر مسئلہ کشمیر کو دبایا

وہ جب کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے تو انہوں نے کوئی کام نہیں کیا اور جیسے ہی انہیں ہٹایا گیا تو انہیں کشمیر یاد آگیا۔ وہ آزادی مارچ لے کر اسلام آباد سے رسوا ہوکر نکلے ہیں، انہوں نے بڑے دعوے کئے تھے لیکن حکومت نے انہیں فیس سیونگ بھی نہیں دی اور اب وہ رہبر کمیٹی کا ڈرامہ رچارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، علمائے اہل سنت کے مزارات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ایسی صورت میں آل پاکستان سنی کانفرنس بلائی جائے۔حاجی انہوں نے کہاکہ پاکستان جو لاکھوں قربانی دے کر بنایا تھا اس کی حفاظت بھی ہمیں کرنی ہے، مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے عرصے دراز سے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے کشمیر آزاد کرانا تو دو رکی بات ہے کوئی قدم بھی نہیں اٹھایا، وہ چیئرمین شپ سے ہٹائے جانے کے بعد انہیں کشمیری بھائیوں کی قدر یاد آگئی، انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہمیں پاک افواج کا ساتھ دینا ہوگا، مودی اور بھارتی فوج نے مسلمانوں کی جذبہ آزادی کو روکنے کیلئے ان کی عصمت دری کی جارہی ہے ہے، انہوں ن ے کہاکہ تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کا قیام میں ہے یہ ملک نظام مصطفی کیلئے بنایا تھا اور یہ ہی اس کا حل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی اور بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے جذبہ آزادی کو روکنے کیلئے وہاں مظلوم خواتین کی عصمت دری کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں پر جاری بھارتی مظالم سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی

جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تین ماہ سے کرفیو کے سبب لاکھوں کشمیری اپنے گھروں میں قید ہیں، وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، بھارتی فوج درندگی کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔ حکومت پاکستان اس معاملے پر خصوصی توجہ دے اور مظلوم کشمیریوں کی فوری داد رسی کرے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سنی ناموس رسالت ﷺ اور ناموس صحابہ پر متحد

ہوجائیں، اپنی اَنا چھوڑ دیں، ملک کو خطرات درپیش ہیں، آزادی مارچ کے نام پر ہندوستانی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی، یہ مارچ شہداء کے لہو سے غداری ہے، چند سالوں میں پاکستان میں دہشت گردی سے 50ہزار افراد شہید ہوئے، ایک کروڑ افراد معاشی مشکلات میں مبتلا ہوئے، افواج پاکستان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے کہاکہ جن کے آباؤ اجداد پاکستان کے مخالف تھے وہ آج بھی اپنی روش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کیلئے مشائخ، علماء اور آستانوں سے وابستہ لاکھوں افراد پاک فوج کے ساتھ ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کا منہ توڑ جواب دیا جائے، امتناعہ قادیانی آرڈنینس پر مکمل عملدرآمد اور قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند کیا جائے۔کانفرنس سے حافظ مطلوب احمد، سید برکات رضوی، پیر سید حکیم انصار، خالد حسن عطاری، محمد عمران سہروردی، صاحبزادہ پیر محمد حسان، علامہ محرم الدین قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…