اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں کبھی نائن زیرو کا کیئرٹیکر نہیں رہا‘ نائن زیرو میں کب کون رہتا تھا میرا اس سے تعلق نہیں، یہ ذمہ داری کس کی تھی؟ ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے الزامات پر فاروق ستار کا حیران کن انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)ایم کیو ایم کے سابق کنوینر فاروق ستار نے بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے الزامات کی تردید کردی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی نائن زیرو کا کیئرٹیکر نہیں رہا‘ نائن زیرو میں کب کون رہتا تھا میرا اس سے تعلق نہیں‘یہ ذمہ داری عامرخان‘ کنور نوید‘ انیس قائم خانی کے پاس رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کا کبھی انچارج نہیں رہا،

ہمیشہ سیاسی سیٹ اپ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔ میرے خلاف سازش ہورہی ہے جو سامنے آجائے گی تاہم میں سختی سے اس بیان کی تردید کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پولیس نے ضلع وسطی سے ایم کیو ایم لندن کے بدنام ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش 96افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ رہا ہے۔ایس ایس پی ضلع وسطی کیپٹن (ر) غلام اظفرمہیسر اور ایس پی زبیرنذیر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم کا ٹارگٹ کلنگ گروپ 43 ٹارگٹ کلر پر مشتمل تھا، ٹارگٹ کلرٹیم نے 2 فوجی جوانوں کو قتل کیا‘گروہ نے پاک فضائیہ، پولیس کے ایک ایک اہلکار کو قتل کیا۔ ملزم 1996 ء میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار‘1997 ء میں رہا ہوا‘ تاہم ایک سال بعد ملزم پیرول پر رہا ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا‘روپوشی کے دوران ایم کیوایم لندن گروپ ملزم کو پیغامات پہنچاتا تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دعویٰ کیا ہے کہ فاروق ستار نے نائن زیرو پر کمرہ دے کر ایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔ ملزم کا دعویٰ ہے کہ فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی، سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کروائی‘ 90 میں رہائش کا بندوبست فاروق ستار کرواتے تھے۔یوسف عرف ٹھیلے والا نے بتایا کہ قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کرتا تھا، ہمیں رہنماؤں سے ہدایات ملتی تھیں تو وارداتیں کرتے تھے جب کہ ٹھیلے پر رکھ کر لاشیں ٹھکانے لگاتا تھا۔دوسری جانب پولیس نے یوسف ٹھیلے والا کو عدالت میں پیش کر کے23 نومبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…