لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی اور جھوٹ نہ بولیں ،فکر نہ کریں فواد چوہدری آپ سے بہت پیچھے ہیں،عمران نیازی کو خوش کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی من گھڑت تشریح نہ کریں پھر معافی مانگنی پڑے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس باجی نواز شریف کے ساتھ اگر آپ سیاسی اور
کارکردگی کے میچ میں مقابلہ کر سکتے تو نواز شریف کی صحت پر چوبیس گھنٹے سیاست نہ کرتیں ،نواز شریف اور شہباز شریف نے جو عدالت میں لکھ دیا ہے وہ کروڑوںعوام کی امانت ہے ، فردوس باجی جھوٹ نہ بولیں ، عوام کو پتہ ہے کے عدالت نے غیر قانونی حکومتی موقف کو مسترد کیا ہے ،آپ جیسے لوگ سچ کو جھوٹ سمجھتے ہیں کیونکہ آپ کی روزی جھوٹ پرمبنی ہے۔