جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو 7ارب کے  بانڈ  کی بجائے50روپے کے اسٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا،احسن اقبال نے کھری کھری سنادیں،بڑے دعوے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو 7 ارب کا بانڈ وصول کرتے کرتے 50 روپے کے اسٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا،ہم عمران خان کے جھوٹ اور دھوکے پہ مبنی نئے پاکستان کے متحمل نہیں ہو سکتے،عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں اور فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کریں۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت عمران خان کے بغض اور عناد کی شکست ہے۔

پاکستان آج عمران نیازی کی لگائی ہوئی نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کردار کشی کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ریاست مدینہ کا تصور ہر مسلمان کے لیے مقدس ہے لیکن وزیر اعظم مسلمانوں کے جذبات کی توہین کر رہے ہیں۔ یہ حکومت نااہلی کی اعلی مثال بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی حالت جاننے کے لیے وزیر خزانہ کا بیان ہی کافی ہے، ٹماٹر 300 روپے کلو ہے اور یہ 17 روپے کلو بیچ رہے ہیں۔ اس حکومت کا سارا کاروبار سوشل میڈیا پر چل رہا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اب تو حکومتی اتحادیوں نے بھی کہہ دیا کہ عمران خان کی حکومت 6 ماہ اور رہ گئی تو کوئی حکومت سنبھال نہیں سکتا، اس لیے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں اور فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کئی بار قومی رہنما بننے کا موقع ضائع کیا اور کشمیر پر سولو فلائٹ کرنے کی کوشش کی جبکہ ایک موقع عمران خان کے پاس نواز شریف کی بیماری تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو 7 ارب کا بانڈ وصول کرتے کرتے 50 روپے کے اسٹام پیپر پر اکتفا کرنا پڑا۔ ملکی مشکلات کا حل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے اور ہمارے پاس تجر بہ کار ٹیم بھی ہے۔ ہم نے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، دہشت گردی کو ختم کر کے دکھایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…