بدھ‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2026 

ڈالر کے مقابلے میں تین ماہ میں روپے کی قدر میں بڑا اضافہ،غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت میں بڑی کمی ہوگئی،سٹیٹ بینک،تفصیلات جاری

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) روپے کی قدر بڑھنے کے بعد غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت 457 ارب روپے کم ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے اور غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت 457 ارب روپے کم ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق جون 2019 کے اختتام  پرغیر ملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت 11 ہزار 55 ارب روپے تھی، تاہم  ستمبر کے اختتام پر یہ مالیت کم ہوکر 10 ہزار 598 ارب روپے کی سطح پر آگئی۔ جولائی سے ستمبر تک تین ماہ میں روپے کی قیمت

6.76 روپے بڑھی، جون میں روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قیمت 163.05 روپے تھی، جو ستمبر میں کم ہوکر 156.29 روپے کی سطح پر آگئی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں مجموعی قرضوں اور واجبات کی مالیت میں 1266.5 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور ستمبر کے اختتام پر ملکی و غیر ملکی قرضوں اور واجبات کی مالیت 41 ہزار 498 ارب روپے تک پہنچ گئی، مجموعی قرضے اور واجبات کی ڈی پی کا 95.2 فیصد ہیں، جب کہ ستمبر میں مجموعی قرضے اور واجبات جی ڈی پی کا 104.3 فیصد تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نواز شریف کی سیاست میں انٹری


لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…