صنعاء (این این آئی)یمن میں ملک کا معمر ترین شخص گذشتہ روز 137 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے پسماندگان میں بچوں اور بچیوں، پوتے ، پوتیوں اور نواسے نواسیاں بھی شامل ہیں جن کی کل تعداد 183 بتائی جاتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ شبوہ گورنری سے تعلق رکھنے والے الحاج احمد محمد جبیل الخلیفی کو ملک کا
معمر ترین شخص مانا جاتا تھا۔شبوہ کے شہر عیق شہر کے ایک گائوں باکبیرہ کے رہائشی الخلیفی کے 183 بچے بچیاں، پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ان کے بچوں کا کہنا تھا کہ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود الحاج الخلیفی تندرست اور صحت مند تھے۔ اپنی وفات تک انہوں نے کسی سے کوئی خدمت نہیں لی بلکہ وہ اپنے تمام کام خود ہی انجام دیتے رہے۔