ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

آزادی مارچ پلان بی،قوم کا نیا امتحان شروع، جمعیت علمائے اسلام واتحادی جماعتوں نے ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنا شروع کردیں، عوام خوار،شدید پریشانی کا سامنا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

خضدار(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام واتحادی جماعتوں کی جانب سے آزادی مارچ کے سلسلے میں جمعرات کے روز خضدارکے مقام پرکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کی گئی، خضدار میں سنی کے مقام پر جے یوآئی، نیشنل پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنانوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے آمد ورفت کے لئے ٹریفک معطل کردیا گیا،

اس موقع پر جے یوآئی کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری، جے یوآئی خضدار کے نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی، نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر عبدالحمید بلوچ ودیگر رہنماء اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جے یوآئی و اتحادی جماعتوں کے کارکن دوپہر دو بجے کے بعد قومی شاہراہ پر آئے اور شام تک انہوں نے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کیئے رکھا۔ ٹریفک جام ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی، ایس ایس پی خضدار سید گل آفریدی وانتظامیہ کے دیگر آفیسران موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیئے جس کے بعد شام کو روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور عوام خوار ہوگئے جنہیں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا، ٹریفک بلاک کرنے والے مظاہرین سے جے یوآئی کے مرکزی کونسل کے رکن وایم پی اے میر یونس عزیز زہری، جے یوآئی ضلع خضدار کے نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز اور اتحادی  جماعتوں کے کارکنا ن پر امن انداز میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں پہلے مرحلے میں اسلام آباد آباد میں آذادی مارچ کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالا گیا اور اب اس کو پورے ملک میں پھیلا دیا گیا ہے آج ضلع خضدار سمیت پورے ملک میں شاہراہیں جے یوآئی کے کارکنان نے بند کررکھی ہیں، انہوں نے کہاکہ اس احتجاج کا مقصد قوم کو مہنگائی، بے روزگاری دینے والی حکومت سے نجات دلانا ہے،

حکومت  نے محض ایک سال کی مختصر مدت میں ملک میں معیشت کو زبوں حالی سے دوچار کردیاہے مہنگائی کا طوفان پورے ملک میں بر پا ہے، قوم غربت کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ایسے حالات میں اس حکومت کے خلاف احتجاج کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجود ہ حکومت نا اہل ہے اور وہ قوم کے ووٹوں سے اقتدار پر نہیں آئی  ہے اس حکومت کو جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…