جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جان پیاری ہے یا مال پیارا ہے؟35 سال حکومت میں رہنے کے بعد ملک میں ایک ہسپتال نہیں بنا یاجہاں آپکا علاج ہوسکتا؟وفاقی وزیر نے نوازشریف کو کھری کھری سنادیں

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ ہم نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف مجرم قرار پائے،35 سال حکومت میں رہنے کے بعد ملک میں ایک ہسپتال نہیں بنا جہاں آپکا علاج نہیں ہوسکتا، تو غریب آدمی کا کیا بنے گا؟ہم کہتے ہیں دو نہیں ایک پاکستان ہے، کیا لاہور کے ہسپتال میں ایڑیاں رگڑ رگڑ مریض مر جانا یاد نہیں؟،پروڈکشن آرڈرز سپیکر کا مینڈیٹ ہ

ے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کے خطاب کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ آپ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں ہم کہتے ہیں ووٹر کو عزت دو،پارلیمانی جمہوریت میں یہ روایت ہے کہ کمیٹی میں قانون سازی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال تک مواصلات کی کمیٹی اس لئے نہیں بننے دی گئی تاکہ اس کو چیئرمین بنایا جائے جس کا بھائی ٹھیکیدار ہے، ایسے کمیٹی اور قانون سازی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اور جب قانون سازی نہیں ہوگی تو ایوان نہیں چلے گا، ایوان نہ چلا تو ملک نہیں چلا کرتے،صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہوسکتی، وزیراعظم نے خود اس معاملے پر منع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ میں بھی وزیراعظم یہی الفاظ استعمال کرتے ہیں،صحت کے اوپر سیاست خود ن لیگ کررہی ہے، نواز شریف کو سزا ہم نے نہیں سپریم کورٹ کے 5 ججز نے سزا دی،ہم نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ مجرم قرار پائے،میں پوچھتا ہوں کہ اگر آپ کو میاں صاحب کی جان پیاری ہے یا مال پیارا ہے، ہیلتھ یا ویلتھ؟۔ انہوں نے کہاکہ 35 سال حکومت میں رہنے کے بعد اس ملک میں ایک ہسپتال نہیں بنا جہاں آپکا علاج نہیں ہوسکتا، تو غریب آدمی کا کیا بنے گا،ہم کہتے ہیں دو نہیں ایک پاکستان ہے، کیا لاہور کے ہسپتال میں ایڑیاں رگڑ رگڑ مریض مر جانا یاد نہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ کیا سندھ کے ہسپتال میں کتے کے کاٹنے سے بچہ ماں کی گود میں مرجائے، وہ پاکستانی نہیں تھا،اپوزیشن کی مداخلت پر مراد سعیدنے شعر کے ذریعے جواب دیا۔ مراد سعید نے کہا

کہ آپ کہتے ہیں نواز شریف واپس آئینگے؟ اس وقت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہے وہ واپس نہیں آرہا،علی عمران کس کا داماد ہے؟ وہ کیوں واپس نہیں آرہا،حسن نواز، حسین نواز اور شہباز شریف کا بیٹا جو باہر ہے وہ واپس کیوں نہیں آرہے؟،جو ایون فیلڈ ہاؤس کے مالک اور دیگر کرپشن میں ملوث ہیں وہ واپس کیوں نہیں آتے؟بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد کو چھوٹی بات نہیں کرنی چاہیے، تو وزیراعظم کے تمام بیانات کا حوالہ دیتے۔مراد

سعید نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے اور اپوزیشن میں میں بھی آواز اٹھاتا تھا،ہماری گیس کی رائلٹی، بجلی کی فراہمی کیا ان کے دور میں آتی تھی،اپنے دور میں یہ ظلم کرتے تھے اور ظلم ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آرڈرز سپیکر کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کارکے پراجیکٹ میں پاکستان کو جرمانہ ادا کرنا تھا مگر 1.2 ارب ڈالر عمران خان نے جرمانہ کے بچائے۔ انہوں نے کہاکہ 4687 پاکستانی اسی ہفتے بیرون ملک

سے رہا ہویے ہیں، اس کی بات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ1587 صرف سعودی عرب سے رہا ہوئے،ریکوڈک کے 6 بلین ڈالر کا جو نقصان ہونے والا تھا وہ بھی عمران خان نے بچا دیا ہے،سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ تیزی آئی اور ملک پہلے نمبر پہ پہنچ گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 28 درجے ترقی کے ساتھ اوپر چلا گیا اور

پاکستان بزنس میں پہلے 10ویں نمبر پہ آگیا،ایکسپورٹ بڑھا دی، امپورٹ کم کردی اور پاکستانی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے،احساس پروگرام، نوجوان پروگرام شروع کردیا گیا ہے، کفالت سینٹر ہر حلقے میں قائم ہورہا ہے۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…