ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

سموگ کی وجہ سے صورتحال مزید خراب، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا، نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث سکولوں میں 2چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ سموگ کی شدت کے باعث کیا گیا، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں دوروز کے لیے سکول بند رہیں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں سموگ کے باعث 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سکولوں میں دو چھٹیوں کا اعلان سموگ میں شدت کے باعث کیا گیا ہے۔

سکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز 2 چھٹیوں کا اطلاق پنجاب کے تین شہروں لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ہوگا۔ واضح رہے گزشتہ روز بدھ کو اور آج سموگ نے لاہور شہرکو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔جس کے نتیجے میں لاہور کے شہریوں میں گلے اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے 436 تک ریکارڈ کیا گیا۔ 300 سے زائد ایئر کوالٹی انڈیکس سموگ کی خطرناک صورتحال میں شمار ہوتا ہے۔ تاہم آج ہلکی بارش کے باعث لاہور میں کچھ مطلع صاف ہوا ہے۔ لیکن اس کے باوجود سموگ کے باعث لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے۔ اسی طرح رواں ماہ میں سموگ (دھندلا بادل) کے خدشات کے پیش نظر عوامی ا?گاہی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔سموگ کے انسانی صحت پر ہونے والے اثرات سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ بہت زیادہ مشروبات سے اجتناب کیا جائے۔ جب سموگ کے اثرات ظاہر ہو رہے ہوں تو شہری بازاروں اور پارکوں میں غیرضروری طور پر جانے سے گریز کریں۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد نے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سموگ آگاہی مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا- ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ اپنی گاڑیوں کا معائنہ کرائیں اور اگر گاڑیاں دھواں دے رہی ہوں تو ان کی فوری مرمت کا انتظام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سموگ کے سیزن میں گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی مہم کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا بھی بھرپور استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی سیمینارز منعقد کئے جائیں اور سموگ کے سیزن کے دوران چوراہوں اور سڑکوں پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے جائیں۔محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سموگ کی شدت میں اضافے کی پیش نظر تمام سرکاری سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر 20 دسمبر تک کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں سکولز سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف انڈورر سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔ طلباء و طالبات میں ماسک تقسیم کریں۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں جاری سموگ کی لہر شدت اختیار کرگئی ہے۔ جس کے باعث بیکن ہاؤس سکول کی انتظامیہ سمیت دیگر نجی سکولوں نے  بروز جمعہ سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مختلف شرح سے ریکارڈ کئے۔ جس کے نتیجے میں سب سے زیادہ سموگ کی شدت شمالی لاہور کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 407 کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش سے سموگ کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…