نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پولیس کی انوکھی اور فرضی مشق کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس اہلکاروں نے گھوڑے کی جگہ ڈنڈے پر سوار ہو کر بھاگنے کی پریکٹس کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں پولیس اہلکاروں نے یہ مشق گزشتہ ہفتے کی۔ جس میں پولیس اہلکار گھوڑوں کے
بجائے ٹانگوں کے درمیان ڈنڈے رکھ کر بھاگے۔ایک پولیس اہلکار کے مطابق پولیس لائنز میں یہ مشق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے ایک دن قبل کی گئی۔پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ گھوڑے نہ ہونے کے سبب پولیس اہلکاروں نے تصوراتی طور پر خود کو گھوڑے پر سوار سمجھ کر دوڑنے کی پریکٹس کی۔