جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

آزاد ی مارچ پلان بی پر عملدرآمد کب شروع ہوگا؟ پاکستان لاک ڈاؤن کرنے کا حتمی ٹائم دے دیا گیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے حکومت مخالف تحریک کے پلان بی پر عملدر آمد جمعرات کو دو بجے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا میں جمعرات کو دو بجے دو بجے انڈس ہائی وے بند کیا جائیگا،پشاور لاہور موٹروے بند کیا جائیگا،چکدرہ کے مقام پر سوات دیر چترال اور باجوڑ کے لائنز بن ہونگے اور شاہراہ قراقرم بند کیا جائیگا،

خیبر پختوا خوا میں پلان بی کے حوالے سے ذمہ داریاں سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کو سونپی گئی ہیں۔ پلان بی کے تحت سندھ میں چارجگہ سے شاہراہیں بند کی جائیگی اور ان کی ذمہ داری مولانا راشد سومرو کو سونپی گئی ہے۔ پلان کے تحت کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند کیا جائے گا کراچی کے کارکن وہاں پہنچیں گے۔ لاڑکانہ،جیکب آباد اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرینگے۔سکھر، پنو عاقل، شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر سندھ پنجاب کا رابطہ توڑینگے جبکہ سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے کو بند کیا جائے گا۔بلوچستان میں بھی پلان بی کے تحت چار شاہراہیں بند کی جائیں گی جمعرات کو دو بجے سے کوئٹہ چمن شاہراہ مکمل بند ہوگا،ایران تفتان شاہراہ بند کیا جائے گا،بلوچستان کراچی شاہراہ خضدار کے مقام پر بند کیا جائے گا،پنجاب بلوچستان شاہراہ ڈیرہ غازی خان باونڈری پر بند کیا جائے گابلوچستان میں آغا سید محمود شاہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں پنجاب میں ذمہ داریاں مولانا صفی اللہ بھکروی کو سونپی گئی ہیں،پلان کے تحت دو بجے کوٹ سبزل رحیم یارخان پر پنجاب سندھ شاہراہ بند کیا جائے گا، ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا،راولپنڈی میں اسلام آباد کے دو داخلی مقامات پر دھرنا دے کر بند کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…