جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوجوان نے سکول میں داخل ہو کر بچوں اور اساتذہ پر خطرناک کیمیکل پھینک دیا، بڑی تعداد میں بچے اور اساتذہ زخمی، حیران کن وجہ سامنے آ گئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن) چین میں ایک نوجوان نے اسکول میں داخل ہوکر بچوں اور اساتذہ پر خطرنک کیمیکل سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ پھینک دیا جس کے نتیجے میں 51 بچے اور 3 اساتذہ زخمی ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے ایک اسکول میں 23

سالہ نوجوان کونگ دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور طلبا پر خطرناک کیمیکل سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈئیڈ کا اسپرے کردیا جس سے بچوں کی حالت بگڑ گئی۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 3 اساتذہ اور 51 بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اساتذہ اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آدھے گھنٹے کے تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ والدین کے درمیان طلاق ہوجانے کے باعث نوجوان بچپن ہی سے نفیساتی الجھنوں کا شکار تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سمیت سماجی، نفسیاتی، معاشی اور معاشرتی پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں 28 سالہ شخص نے ایک اسکول کے 9 بچوں کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا، حملہ ا?ور کو گزشتہ برس موت کی سزا دی جاچکی ہے جب کہ گزشتہ برس ہی ایک خاتون نے چاقو کے وار کرکے 14 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…