راولپنڈی (این این آئی)شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے کے باعث پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے 3 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا،دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔بیان کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔