پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لوگ محض افواہوں کی بنیاد پر سب جگہ بات کو پھیلا دیتے ہیں , احمد شہزاد

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے خود سے منسوب تنازعات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ محض افواہوں کی بنیاد پر سب جگہ بات کو پھیلا دیتے ہیں .دنیا میں ہر کوئی سیلفی لے رہا ہے تو کرکٹرز بھی سیلفی لے سکتے ہیں . کوئی برائی نہیں . ایک دوسال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں . میرے ذہن قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں۔ ایک انٹرویومیں احمد شہزاد نے کہاکہ اگر تنازعات میں سچائی تو اسے تسلیم کرنا چاہیے تاہم بدقسمتی ہمارا یہاں مسئلہ یہ ہے کہ ہم بات کی تصدیق اور سچائی جانے بغیر محض افواہوں کی بنیاد پر سب جگہ بات کو پھیلا دیتے ہیں، مجھ سے منسوب تنازعات میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے سیلفی لینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں ہر کوئی سیلفی لے رہا ہے تو کرکٹرز بھی سیلفی لے سکتے ہیں، اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔آج کے اس جدید دور میں جہاں امریکی صدر بارک اوباما سے لے کر اسکول جانے والے بچے تک ہو کوئی سیلفی لے سکتے ہیں تو کرکٹرز کیوں نہیں انہوں نے کہا کہ سیلفی کا مقصد اپنے فینز اور شائقین کے قریب رہنا ہے، میرے دل میں اپنے فینز کےلئے بہت اہمیت ہے اور اپنی تصاویر کے ذریعے ان سے قریب رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔خواتین شائقین کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے احمد شہزاد نے ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے شادی کی خواہشمند لڑکی عروسی جوڑے میں گھر پہنچ گئی اور اس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔میں گھر سویا ہوا تھا کہ نیچے سے شور شرابے کی آواز سنائی دی .نیچے گیا تو دیکھا ایک لڑکی عروسی جوڑے میں گھر کے باہر کھڑی تھی اور اس نے اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا مجھے اس بات کا بہت دکھ ہوا اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ میں شادی کر لوں تاہم میرے خیال سے شادی کےلئے ذہنی طور پر تیاری ہونا بہت ضروری ہے اور میں ابھی ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں، ایک دو سال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے ذہن قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی سوچ نہیں، میرے لیے تمام کپتان قابل عزت ہیں .میں ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا ہوں اور اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائی ہے۔انہوں نے زمبابوے کے دورے کو پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آٓئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوم گراو نڈ پر پہلا میچ کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوا کہ جیسا اپنا ڈیبیو کر رہا ہوں۔سری لنکا کے خلاف سیریز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ اس سیریز کی اہمیت کا ہم سب کو اندازہ ہے اور ہم کسی بھی صورت اسے ہارنا برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سیریز میں جیت کے ساتھ ساتھ فتوحات کے ساتھ ساتھ کارکردگی بہتر بنانے اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…