جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر مجاز لوگوں کو اربوں روپے کے فری ٹکٹس، سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے تفصیلات مانگ لیں

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اثاثہ جات کم نرخوں پر فروخت سے متعلق کیس میں پی آئی سے نیب کی رپورٹ پر جواب طلب کرتے ہوئے پی آئی کے موجودہ خسارے کی تفصیلات اور پی آئی اے میں بہتری کیلئے جامع پلان پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ میں پی آئی اے سمیت قومی اثاثہ جات کم نرخوں پر فروخت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی م

یں دو رکنی بینچ نے کی۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے نیب کی رپورٹ پر جواب طلب کر تے ہوئے عدالت نے پی آئی کے موجودہ خسارے کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ عدالت نے پی آئی اے میں بہتری کیلئے جامع پلان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل نیب نیئر رضوی نے کہاکہ نیب نے اپنی رپورٹ میں 33 معاملات پر اعتراضات اٹھائے ہیں،پی ائی اے کی ٹاپ مینجمنٹ میں اہل افراد نہ ہونا بھی ایشو ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ پر نیب نے اپنی رائے دے دی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اربوں روپے فری ٹکٹس کی مد میں نقصان پہنچایا گیا،ملازمین کے علاوہ غیر مجاز لوگوں کو بھی فری ٹکٹس دیے گئے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہمیں مسئلے کا حل چاہیے،عدالت کی کوشش ہے کہ قومی ادارے درست سمت چلیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ عدالتی کاروائی کا مقصد کسی کو نقصان یا فائدہ پہنچانا نہیں،پی آئی اے میں ہر سال اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ قومی ادارے کی از سر نو تعمیر سنجیدہ ایشو ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پی آئی چلانے کیلئے سنجیدہ پلان تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ وکیل شجاعت عظیم نے کہاکہ شجاعت عظیم کا نام نکالنے کیلئے بیان حلفی دینے کو تیار ہوں۔ وکیل شجاعت عظیم بلا ل منٹو نے کہاکہ عدالت جب حکم کرے گی کاروائی میں شامل ہو جاوں گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بیان حلفی جمع کروادیں جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…