اسلام آباد (این این آئی)ہزارہ موٹرویز کا پہلا مرحلہ، ہری پور حویلیاں سے مانسہرہ تک روڑ مکمل،وزیر اعظم عمران خان 15 نومبر کو ہزارہ موٹروے کا افتتاح کریں گے،ہزارہ موٹرویز کی افتتاحی تقریب جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے ہوگی،تقریب میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکار اور دیگر اہم۔شخصیات شریک ہوں گی،تقریب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی اور چینی سفیر شرکت کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم کی جانب سے علاقے کی ترقی کے لئے اہم اعلانات بھی ہوں گے۔