جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام ،17لاکھ 50ہزار سے زائددرخواستیں وصول، رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں کتنے دن باقی رہ گئے ؟ جانئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے 17لاکھ 50ہزار سے زائددرخواستیں وصول، رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 3 دن باقی رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن کرانے والوں میں 672 خواجہ سراء ، 137,859 افرادکا تعلق کچی آبادی، 25 ہزار سے زائد بیوہ اور 6080 متعلقہ (طلاق یافتہ) خواتین۔

483,359 افرار کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر کیلئے رجسٹر کیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ملک کے تمام علاقوں سے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح بدست وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کیا اور وزیراعظم پاکستان کے وڑن کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملک بھر میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ اور ایک ملین سے زائد افراد نے بزریعہ ای سہولت خود کو رجسٹر کیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 672 خواجہ سراؤں نے رجسٹریشن کی ہے اور 137,859 افراد ایسے ہیں جن کا تعلق کچی آبادی سے ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں 25 ہزار سے زائد بیوہ اور 6080 متعلقہ (طلاق یافتہ) خواتین نے اپنا گھر کیلئے رجسٹر کیا ہے۔ جبکہ 483,359 ایسے فرار ہیں جن کا تعلق مزدور طبقے سے ہیں۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں 2لاکھ سے زائد افرادنے رجسٹریشن کرائی۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں 173,161 لاکھ افراد, ضلع ملتان میں ,71,586 افراد، بہاولپور میں 54,773 افراد، اور پشاور میں 41,464 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔مزید براں کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ترجمان نادرا کی جانب سے عوام سے التماس کی گئی ہے کہ وہ اپنا گھر حاصل کرنے کے لئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں۔ سمندر پار پاکستانی اور سستا اور آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹhttp://nphp.nadra.gov.pkپر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…