بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان میں دہشت گردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ،لڑاکا طیاروں کے حملے

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا، لڑاکا طیاروں کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں بھی فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور آپریشن میں فورسز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، آپریشن میں ایف سی کی بھاری نفری، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور ایوی ایشن کے نو ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوہلو، مستونگ کاہان، مائی دربار،نساو اورسیاہ کوہ میں کامیابی کے ساتھ پاک فضائہ کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنا کر نیست و نابود کردیا، سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا . کارروائی بلوچستان کے علاقوں کاہان، مائی دربار، نساو ¿ اور سیاہ کوہ میں کی گئی . جہاں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں کئی کیمپ تباہ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…