منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی صحت مزید بگڑ گئی، پلیٹ لیٹس کی تعداد میں تشویشناک حد تک کمی،ڈاکٹرز نے خبردارکردیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ واقعہ جاتی امراء میں زیر علاج نواز شریف کی صحت مزید بگڑ گئی ہے، ان کے پلیٹ لیٹس جو جمعہ کے روز 24 ہزار تھے، اگلے روز صبح کے وقت پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو کر 18 ہزار رہ گئی اور ہفتے کی دوپہر کو پلیٹ لیٹس کی تعداد مزید کم ہو کر 8 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری طرف شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز کے ایک بورڈ نے ہفتے کی صبح سابق وزیراعظم کا تفصیلی معائنہ کیا اور اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا کہ

نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے جانے میں تاخیر کی وجہ سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے، انہیں بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کیے جانا ضروری ہے۔ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے شریف فیملی کو اس امر سے آگاہ کر دیا ہے کہ سابق وزیراعظم عام مسافروں کی پرواز میں سفر کرنے کے قابل نہیں، ان کی روانگی کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا جائے اور ان کے ہمراہ تمام طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بھی بھیجی جائے کیونکہ پرواز کے دوران ایئر پریشر کی وجہ سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقعہ ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے انگلینڈ میں ڈاکٹرز سے نواز شریف کے چیک اپ کے لئے وقت لے رکھا ہے، تاہم شریف فیملی کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا انتظار ہے۔ گزشتہ روز جاتی امر میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، ان کی والدہ شمیم بیگم، ان کے بھائی شہباز شریف اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی موجود تھے۔ جنہوں نے نواز شریف کے علاج کے حوالے سے باہمی مشاورت کی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے سابق وزیراعظم کو علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانے کے سلسلے میں تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں، جنہیں آئندہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت باہر بھجوایا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…