نئی دہلی، کھٹمنڈو(آن لائن)”کالا پانی” کے علاقے کو بھارت نے ضم کر لیا،نیپال کااحتجاج،نیپالی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالا پانی کا علاقہ برطانوی تسلط کے دوران ایسٹ نڈیا کمپنی کے ساتھ سن 1816 میں طے شدہ معاہدے کے تحت نیپال کا حصہ ہے جس پر بھارت نے اپنا قبضہ ظاہر کرتیہوئے غلطی کی ہے نیپال نے بھارتی محکمہ داخلہ کی طرف سے متعین کردہ ایک نئے نقشے میں متنازعہ کالا پانی نامی علاقے کو ضم کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ نیپالی دفتر خارجہ نے
اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالا پانی کا علاقہ برطانوی تسلط کے دوران ایسٹ نڈیا کمپنی کے ساتھ سن 1816 میں طے شدہ معاہدے کے تحت نیپال کا حصہ ہے جس پر بھارت نے اپنا قبضہ ظاہر کرتیہوئے غلطی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نیپال اس تنازعے کو دو طرفہ مذاکرات سے حل کرنے کا متمنی ہے،کالا پانی نیپال کا حصہ ہے اور ہم اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں مگر چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک دستاویز کے دلائل کی روشنی میں اس کا حل تلاش کریں۔