اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے تمام جنگی طیارے حرکت میں،اہداف کو بمباری کا نشانہ بنائیں گے،بڑا اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے تمام جنگی طیارے (آج) بد ھ سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کا مظاہرہ کریں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فائر پاور کا مظاہرہ بدھ کی صبح 11 بجے شروع ہو گا،پاک فضائیہ کے تمام لڑاکا طیارے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہداف کو بمباری کا نشانہ بنائیں گے۔