اسلام آباد (این این آئی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ و وزیردفاع پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ اور دوبارہ انتخابات تو نا ممکنات میں سے ہیں،
ہم کارکنوں کو اکسانے پر عدالت جائینگے،اس وقت سارے ادارے ایک پیج پر ہیں مطلب ہے حکومت صحیح چل رہی ہے،اگر یہ معاہدے پر قائم نہیں رہتے تو پھر یقینا ایکشن لیا جائیگا،اپوزیشن والے کل کا انتظار کیوں کررہے ہیں؟ آج ہی استعفے دیں اور میدان میں آئیں،دنیا پاکستان پر بھروسہ کر رہی ہے، جس طرح کے پی میں دوبارہ حکومت بنائی اسی طرح دوبارہ وفاق میں بھی حکوت بنائیں گے۔،ضلعی انتظامیہ سے معاہدہ ہوا ہے،ہمارے اپوزیشن سے رابطے جاری ہیں،مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں، وزیراعظم کا استعفیٰ یا دوبارہ انتخابات تو ناممکنات میں سے ہیں، ہم کارکنوں کو اکسانے پر عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا یہ بیان کہ عوام وزیراعظم کے گھرجاکر ان سے استعفیٰ لیں گے، یہ بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، یہ لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں اور غلط سمت لے جارہے ہیں، اس وقت سارے ادارے ایک پیج پرہیں اس کا مطلب ہے حکومت صحیح چل رہی ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک معاہدہ کیا ہے، اگر آگے بڑھیں گے تو اپنے ہی کیے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے، ہم اس معاہدے پر کھڑے ہیں۔