ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،د و دن بعد کیا ہوگا؟رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی نور الحق قادری نے اپوزیشن کو خبردارکردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے،مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے،اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں،نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امو ر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری نے کہا کہ (آج)ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہو گی جس میں اہم فیصلے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کومعاہدہ پرقائم رہنے کیلئے قائل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے، پر امید ہیں اللہ تعالی بہتر کریں گے۔ نور الحق قادری نے کہا کہ اگرحالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے توشاید ہمارے بھی قابو میں نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ نقصان جو بھی ہوگااس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ رہبر کمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دینی اورروحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے او آئی سی اور یو این کے پلیٹ فارم پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علماء اکرام کو زیب نہیں دیتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…