جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ننکانہ صاحب میں زمین کے تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب میں پولیس گردی جاری ہے‘ ننکانہ صاحب کے علاقے شاکوٹ میں زمین کے تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے علاقے میں کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے شاکوٹ میں زمین کے تنازعے پر پولیس کانسٹیبل اور مقامی افراد کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی کہ اسی دوران پولیس اہلکار نے اپنی سرکاری رائفل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ملزم آلہ واردات لہراتا ہوا جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ننکانہ صاحب تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے پولیس نے تمام خارجی اور داخلی چیک پوسٹوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ دوسری جانب اہل علاقہ میں بھی شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لواحقین نے مقامی سڑک بند کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید پڑھئے:زمین پر چلنے والی مچھلی

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پنجاب پولیس کی فائرنگ کی یہ چوتھی بڑی واردات ہے جس میں 2 افراد پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں اس سے قبل سانحہ مادل ٹاﺅن میں پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 14 افراد جبکہ ڈسکہ میں 3 اور راولپنڈی میں بھی 2 حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…