لاہور(این این آئی)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو میں بھی اصلاحات کیلئے بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا،ایف بی آر کو اتھارٹی بنانے کی تجاویز پر غور شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا نام تبدیل کرنے کیلئے 3اکتوبر کو تجاویز کابینہ کو بھجوائی گئیں۔ جس کے مطابق ایف بی آر کو پاکستان ریو نیو اتھارٹی کا نام دینے کی تجویز دی گئی ہے
ایف بی آر کے پاکستان بھر میں 22ہزار ملازمین میں سے 11 ہزار ملازمین کو سرپلس پول میں ڈالنے پر غورکیاجارہا ہے جس پر ایف بی آر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ایک چیئرمین اور دو ڈپٹی چیئرمین کی آسامیوں کی تجویزہے۔ایک ڈپٹی چیئرمین ان لینڈ ریونیو سروس جبکہ دوسرے ڈپٹی چیئرمین کسٹمز ہوں گے۔