ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لاکھوں افراد کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش پر قائم،امریکہ نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اب بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک و ہند کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش پر قائم ہیں تاہم بھارت راضی نہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ایک بار پھر

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے اور حریت رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جبری گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی وزرات خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت چاہئیں تو صدر ٹرمپ اب بھی اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں تاہم بھارت مسئلہ کشمیر پر کسی کی ثالثی نہیں چاہتا۔دوسری جانب جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ امریکا کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے روڈ میپ کی تیاری کے لیے فریقین پر دباؤ ڈالتا رہے گا۔امریکا کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو مقامی آبادی کی امنگوں اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…