ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بڑی کامیابی،نیب نے 7 کھرب روپے سے زائد کی رقم ریکور کر لی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) نیب نے 7 کھرب روپے سے زائد کی رقم ریکور کر لی، ڈی جی نیب کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی بیورو نے702ارب روپے ریکور کیے ہیں، رواں سال 3ارب 40کروڑ روپے پلی بارگیننگ کے ذریعے وصول کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کراچی کی جانب سے حیران کن دعویٰ کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز جاری بیان میں ڈی جی نیب کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی بیورو 7 سو ارب روپے سے زائد کی رقم  ریکور کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ڈی جی نیب کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی بیورو نے رواں سال اب تک 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کر لی ہے۔ جبکہ نیب کراچی بیورو اپنے قیام سے اب تک 7 کھرب 2 ارب روپے سے زائد کی رقم ریکور کر چکا ہے۔ ڈی جی نیب کراچی بیورو کا کہنا ہے کہ ریکور کی گئی زیادہ تر رقم پلے بارگین کے تحت حاصل کی گئی۔رواں سال بھی نیب کراچی بیورو نے جتنی بھی رقم ریکور کی ہے، وہ سب پلے بارگین کے تحت حاصل کی گئی ہے۔ایک سال میں 37ریفرنس احتساب عدالت کوبھیجے گئے جبکہ رواں سال 93انویسٹی گیشنزمکمل کی جائیں گی۔ جبکہ دوسری جانب قومی احتساب بیورو کا دعویٰ ہے کہ موجودہ چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے ذمے داری سنبھالنے کے بعد سے لوٹی گئی رقم کی ریکوریاں کرنے میں تیزی آئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے چئیرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک 71 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ جبکہ نیب کی جانب سے مزید کئی ایسے کیسز پر کام کیا جا رہا ہے جن سے کئی ارب روپے مزید ریکور ہونے کا امکان ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ نیب کے پلے بارگین قانون کے تحت کرپشن میں ملوث کوئی بھی شخص لوٹی گئی رقم کا محض 10 فیصد ادا کر کے اپنے خلاف کیسز ختم کروا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…