بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دو ماہ کے دوران ہونڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کردیا ہے۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 6 سو سے 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی ڈریم کی قیمتوں میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 74 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 75 ہزار 500 روپے،

جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 78 ہزار 900 سے بڑھ کر 79 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت کوئی اضافہ نہیں ہوا اور وہ بدستور ایک لاکھ 500 روپے میں فروخت کی جائے گی۔سی جی 125 کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت 1600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 46 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔سی بی 125 ایف کی قیمت میں 2 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے او راب یہ ایک لاکھ 70 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 74 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔سی بی 150 ایف کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔سی بی 250 ایف کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ بدستور 6 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے دوران کم از کم 4 مرتبہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔اس مرتبہ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی رپورٹ کے مطابق فروخت میں سست روی اور غیریقینی اقتصادی صورتحال کو جواز بنایا گیا۔خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…