جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی شہری کو بیل کے گوبر سے سونا ملنے کی امید

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں ایک بیل 40 گرام سونے کے زیورات کھا گیا جس پر زیورات کے مالک نے گوبر کے ذریعے اپنے زیور ملنے کی امید باندھ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے علاقے کلنوالی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے 40 گرام سونے کے زیورات بے دھیانی میں ایک برتن میں رکھ دیے اور اسی میں سبزی کاٹنا شروع کردی۔خاتون نے سبزی مکمل طور پر کاٹنے کے بعد ایک طرف سبزی کا کچرا اکٹھا کردیا جس کی وجہ سے برتن میں رکھے ہوئے سونے کے زیورات اس کچرے کے نیچے دب گئے جسے بعد میں

خاتون نے بیل کے آگے ڈال دیا۔بیل نے سبزی کے ساتھ ساتھ 40 گرام سونے کے زیورات بھی ہضم کرلیے جس کے بعد خاتون کو برتن میں زیورات کا خیال آیا۔خاتون کے شوہر کا کہنا تھاکہ بیل کی جانب سے زیوارت کھانے کا پتا چلنے کے بعد انہوں نے بیل کو ڈھونڈا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔خاتون کے شوہر نے بتایا کہ جب ڈاکٹر نے اس حوالے سے ان کی کوئی مدد کرنے سے انکار کردیا تو انہوں نے بیل کو گھر کے نزدیک ہی باندھ دیا اور اسے خوب کھلانا پلانا شروع کردیا جس سے انہیں یہ امید ہے کہ پیٹ بھر کھانے کے بعد بیل جب گوبر کرے گا تو انہیں زیوارت واپس مل جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…