اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی کو کرپشن کے جرم میں 7سال قید،ساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور جعلی کمپنیاں بناکر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام پرمقدمے کی
سماعت ہوئی ، اس موقع پر عدالت نے میاں خرم رسول پر الزام ثابت ہونے پر ان کو سات سال قید اور ساڑھے آٹھ کروڑ روپے جرمانے کی سزاسنادی ، میاں خرم رسول نے اگر جرمانے کی رقم ادا نہیں کی تو ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیاگیا ہے ۔ میاں خرم رسول پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور جعلی کمپنیاں بناکر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات تھے۔