جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صرف موجودہ حکومت کے 14ماہ میں پاکستان سٹیل مل کو مجموعی طور پر کتنے ارب روپے کا خسارہ ہوچکا ہے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے حکومت سے پاکستان اسٹیل مل کی بحالی اور یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی سفارش کر دی۔سینیٹر احمد خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے چودہ ماہ پاکستان اسٹیل مل کو

پچاس ارب روپے جبکہ مجموعی طور پر پانچ سو دس ارب روپے کا خسارہ ہو چکا ہے اسٹیل مل کی بحالی کیلئے قائم کمیٹی کے سربراہ عامر ممتاز کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کو چلانے کیلئے وزارت خزانہ سے مالی وسائل کیلئے بات چیت کریں گے مل کی نجکاری میں تین ماہ سے زیادہ لگ جائیں گے۔چیئرمین کمیٹی احمد خان کا کہنا تھا کہ مل کی بندش کے باعث اسٹیل مل مالکان فی ٹن چالیس فیصد منافع لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹیل پر ٹیرف درست کر دے تو اسٹیل مل کو بحال کیا جا سکتا ہے اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بحالی پر بھی غور کیا گیا ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کوحکومت سے کوئی سبسڈی اور گرانٹ نہیں ملتی،یوٹیلیٹی سٹور سترہ فیصد سیلز ٹیکس اور ڈیڑھ فیصد ٹرن اوور ٹیکس ادا کرتا ہے،ہر قسم کے ٹیکس دینے اور لاسز کے باوجود سستی اشیاء کیسے فراہم کریں، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ کیش ٹرانسفر کرتا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے اپنا بجٹ یوٹیلیٹی سٹور کیلئے مختص کرنا ممکن نہیں ہوگا،،سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز کو ٹیکس استثنیٰ ہونا چاہئے،کسی بھی حکومت کیلئے پچاس ساٹھ ارب سبسڈی دینا بڑی بات نہیں، مشیر صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ کمیٹی اپنی سفارشات دے حکومت اس پر غور کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…