اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کو دِل کے دورے کی تصدیق،حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کر کے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت کے بارے میں تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے وزیراعلی عثمان بزدار کو نوازشریف کے ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ٹیسٹوں کے نتائج کے مطابق طبی بورڈ کی مشاورت سے نوازشریف کو ادویات دی جارہی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے نوازشریف کو ہر ممکن طبی سہولت جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹروں کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف کو دل کا معمولی دورہ پڑا ہے تاہم اس سے ان کے دل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 45ہزار تک پہنچ چکے ہیں، اگر تشخیص نہ ہوتی تو علاج کے نتائج نہیں نکلنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بون میرو اچھا کام کر رہا ہے جو ایک اچھی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا۔ کارڈیالوجسٹ نے فوری ٹیسٹ کئے اور اس طبی امداد دی۔ ان کی ایکو کارڈیو گرافی کی گئی ہے جس کی رپورٹس کے مطابق اس سے ان کا دل متاثر نہیں ہوا اور دل کے پٹھوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کنٹرول میں ہے جبکہ نواز شریف کی ہیپرنگ بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ دل کا مریض کبھی بھی خطرے سے باہر نہیں ہوتا اور نواز شریف کو اس کے علاوہ بھی کئی امراض ہیں لیکن میڈیکل کی زبان میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹروں کے علاج سے مطمئن ہیں اور انہوں نے تعریف کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں بالکل سیاست نہیں کر رہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے الزام لگا لگا کر ہمیں جھلا (پاگل) کیا ہوا ہے۔

اگر ہم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے فکر مند نہ ہوتے تو میں یہاں سپروائز نہ کر ہی ہوتی اور صبح اور شام یہاں نہ آرہی ہوتی۔ میڈیکل بورڈ میں دو کارڈیالوجسٹ بھی شامل کئے گئے ہیں۔صحافیوں کے اس سوا ل کہ کنفیوژن دور کرنے کے لئے نواز شریف کا ویڈیو کلپ بنا کر میڈیا میں ریلیز کر دیا جائے جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتی، صرف عدالت ہی ایسا کر ا سکتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ جب میرے پاس رپورٹس لائی گئیں تو نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 2ہزار تھے جو اب 45ہزار ہو چکے ہیں، انشا اللہ ایک ہفتے سے دس روز میں یہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ ہو جائیں گے اور ہم خوش قسمت رہے تو یہ معمول کی تعداد پر بھی آ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…