اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی جان اچکزائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل کی 20فیصد رقم ادا ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیغام میں لکھا ہے کہ نواز شریف کا لندن جانے کا پلان تیار ہو چکا ہے جس کیلئے چارٹرڈ سعودی طیارہ بھی پاکستان پہنچنے کیلئے تیار کھڑا ہے ۔ نواز شریف گروپ کی
طرف سے ضمانتیں تحریری شکل میں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اور اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ڈیل کی 20فیصد رقم پہلے ہی ادا کر دی گئی ہے جبکہ باقی رقم بھی آہستہ آہستہ ادا کر دی جائے گی،جبکہ مریم نوا ز بھی جلد ہی بیرون ملک چلی جائیں گی۔