سعودی عرب میں 400سال پرانادرخت جڑسے اکھڑگیا،اہل علاقہ غمگین

24  اکتوبر‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی الباحہ گورنری میںبنی کبیرکے مقام پر موجودرقع الحدب نامی400 سال پرانے درخت نے مقامی آبادی کو اس وقت دکھی کردیا جب درخت بغیر کسی وجہ کے اچانک دو حصہ میں تقسیم ہونے کے ساتھ جڑوں سے اکھڑ گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق رقع الحدب کے ساتھ مقامی آبادی کی تاریخی یادیں وابستہ تھیں۔ وہ درخت کا درخت اور دوست کا دوست تھا۔ گھنا سایہ دار درخت علاقے کی ایک حسین یاد گار تھی۔ صدیوں سے اس کے سائے تلے بڑی بڑی محفلیں جمتیں۔ کبھی دو فریقین کے درمیان صلح کے لیے اس کے سائے تلے جرگے کیے

جاتے۔ مشاعرے ہوتے۔ داستان گوئی کی محفلیں لگتیں اور مسافرو راہ گیر اس کے سائے میں بیٹھ کر آرام پائیں مگر اب سایہ دار پیڑ نہیں رہا۔کچھ رہائشیوں نے بتایا کہ معمر افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس درخت کو بچپن میں ایسا ہی دیکھا۔ وہ بوڑھے ہوگئے مگر درخت جیسا تھا ویسا ہی رہا۔ بنی کبیر کے کچھ رہائشیوں نے بھی اس درخت کے ٹکڑے ہونے کی وجہ کوتاہی کو اور انتظامیہ کی غفلت قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں ایک سایہ دار یادگار درخت زمین بوس ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…