بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزادی مارچ ،جناح ایونیو کوکارکنوں سے بھردیا جائیگا مولانا فضل الرحمن نے اپنا منصوبہ عوام کے سامنے پیش کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )جمعیت علمائے اسلام، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نےنے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں آزادی مارچ میں شرکت کے لیے عوام کو متحرک کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ راولپنڈی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں عوام کو متحرک کرنے کے لیے مشترکہ مہم چلائیں گی تاکہ لوگ آزادی مارچ میں شریک ہوں.اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے راولپنڈی ڈویژن نے مارچ کے لیے عوام کو متحرک کرنے کی حکمت عملی سے متعلق ایک اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما مارچ میں اپنے کارکنان کو دھرنے میں بیٹھنے کی تیاری کے ساتھ لائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ رہنمائوں نے یہ بھی منصوبے بنائیں ہیں کہ اگر حکومت نے انہیں روکنے کے لیے کنٹینرز کھڑے کیے تو کس طرح لوگوں کو مارچ میں لایا جائے.مولانافضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفی تک ان کی جماعت جے یو آئی (ف) کے ساتھ کام جاری رکھے گی. جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لاہور، پشاور اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والی ریلیاں روات اور اٹک پل سے راولپنڈی میں داخل ہوں گے تاہم انہوں نے یہ دعوی کیا کہ یہ ابتدائی پلان ہے اور یہ 29 یا 30 اکتوبر کو تبدیل ہوسکتا ہے لیکن مارچ 31 اکتوبر کو ہی شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں اتنے لوگ موجود ہیں جو جناح ایونیو کو بھردیںانہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے ابھی تک کسی جے یو آئی کے رہنما کو گرفتار نہیں کیا لیکن مختلف ذرائع سے پارٹی راہنمائوں پر دبا ڈالا جارہا ہے. علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان نے بتایا کہ پارٹی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں آزادی مارچ کا استقبال کرنے کے لیے منصوبہ بنالیا ہے اور پارٹی ورکرز کے تحفظ کے لیے 4 ٹیمیں بنادی ہیں جبکہ پی پی پی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری افتخار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی شرکت کے لیے تیار ہے اور وہ جلد ہی کارکنان کو متحرک کرنے کی مہم کا آغاز کرے گی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…