جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان قادیانیوں کو کلیدی عہدوں پر بٹھا کرانکے ایجنڈے کو کامیاب بنانے میں مصروف عمل ہے،مولانافضل الرحمان نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کے آئین سے اسلامی دفعات نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان قادیانیوں کو کلیدی عہدوں پر بٹھا کرانکے ایجنڈے کو کامیاب بنانے میں مصروف عمل ہے لیکن انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ ناموس رسالت پر ہم سب جان و مال کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف امریکہ اور اسکے حواریوں کی سازشوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام نویں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عقید ہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اورپاکستان کے آئین میں ختم نبوت کے حوالے کوئی مائی کا لعل ترمیم نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہاکہ آقائے نامدار حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہے اور اس کے بعد نبو ت کا دروازہ بند کر دیا گیا ہے۔ اللہ اور اسکے رسولﷺ کے بتائے ہو ئے اصولوں پر عمل پیراہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔موالانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکمران مغربی قوتوں کے ایجنٹ ہے۔ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کے اداروں پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کہتی ہے کہ دہشت گرد ملک کے دشمن ہے اور اس کے ساتھ ریاست کا جنگ ہے لیکن عمران خان باہر جاکر کہتے ہیں کہ القاعدہ کو تربیت پاکستان کے اداروں نے دی۔ان باتوں سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ وہ کتنا محب وطن ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت کے فیصلوں پر ہم کیسے اعتبار کریں کیونکہ انہوں نے توہین رسالت کی مرتکب خاتون کو بے گناہ ثابت کر دیا۔جعلی وزیر اعظم باہر کہتا ہے کہ ہم نے اسے رہائی دی جس سے اسکی اصلیت قوم کے سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین سے اسلامی دفعات عمران خان کا باپ بھی نہیں نکا ل سکتا۔27اکتوبر کو کشمیر میں بھارتی فوج آئی تھی اس دن پورے ملک میں جے یو آئی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کر کے مظاہرے کرئے گی۔27اکتوبر کے بعد اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ ہو گا جس نے بھی روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک بند کر دیں



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…