بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جمعیت علمائے اسلام  کا آزادی مارچ، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں کی حمایت،انتظامیہ نے بڑے فیصلے کرلئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ نے جمعیت علما اسلام (ف)کی کال پر آمدہ آزادی مارچ اور مسلم لیگ ن و پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی متوقع شرکت کے خوف سے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے سر جوڑ لئے ہیں اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد عامر ذوالفقار، آر پی او راولپنڈی احسان طفیل اور سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے فیض آباد فلائی اوور سمیت مختلف مقامات کا جائزہ لیا

اور آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی اور اس کے جڑواں شہراسلام آباد میں کسی شخص یا گروہ کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی نہ ہی کسی کو شہریوں کی آزادی سلب کرنے کی اجازت دی جائے گی اوراحتجاج کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کوفوری گرفتارکیا جائے گااس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو جتھوں،لشکروں یا جلوس کی صورت میں لا قانونیت کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں داخل نہیں ہونے دیں گے جڑواں شہروں کے چپے چپے پر قانون کی حکمرانی قائم کی جائے گیجس کے لئے اسلام آبادمحکمہ داخلہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گاادھر ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے تمام مدارس کے ساتھ ہوٹلوں اور سرائے کی نگرانی بھی سخت کر دی ہے جبکہ اسلام آبادد پولیس کی طرز پر کیٹرنگ والوں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ آزادی مارچ کے شرکا کو کھانے پینے سمیت کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہ کریں۔ جڑواں شہروں کی پولیس اور انتظامیہ نے جمعیت علما اسلام (ف)کی کال پر آمدہ آزادی مارچ اور مسلم لیگ ن و پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی متوقع شرکت کے خوف سے مشترکہ لائحہ عمل کے لئے سر جوڑ لئے ہیں اس ضمن میں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد عامر ذوالفقار، آر پی او راولپنڈی احسان طفیل اور سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے فیض آباد فلائی اوور سمیت مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…