پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

خون سفید ہوگیا،چچازاد بھائی نے فائرنگ کر کے ماں 3 بیٹوں سمیت کتنے افراد کو موت کی نیند سلا دیا؟خوف وہراس پھیل گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (آن لائن) مردان میں 7 منزلہ مکان کے تنازعے پر چچازاد بھائی نے فائرنگ کر کے ماں، 3 بیٹوں اور کم سن نواسی سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس نے 5 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ گوجر گڑھی نوے کلی میں رونما ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں۔ گزشتہ درمیانی شب مسلح ملزمان مقتولین کے گھر میں گھس گئے اور تکرار کے بعد فا ئرنگ کر دی جس سے 55 سالہ

شازیہ، اس کے 2 بیٹے 36 سالہ عابد علی، 26 سالہ ظفر علی، 17 سالہ سوتیلا بیٹا آصف اور 5 سالہ نواسی زرفشاں جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر د گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے 4 دفعات کے تحت 5 ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…