بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی معروف یونیورسٹی کے ہاسٹل میں خفیہ کیمرے، بڑا سکینڈل سامنے آ گیا، طالبات واش روم جانے سے بھی گریز کرنے لگیں، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر طالبات خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہیں، طالبات واش روم جانے سے گریز کرنے لگی ہیں اس کی وجہ واش روم میں خفیہ کیمروں کا ہونا ہے، ایک طالبہ نے کہا کہ سب سے زیادہ مسئلہ ہاسٹل میں رہنے والی طالبات کو ہے، طالبات اپنے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں اور کئی طالبات کے والدین نے انہیں گھر بلانا شروع کر دیا ہے،

بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کی شکایات سامنے آنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ایف آئی اے حکام کے مطابق یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے سکیورٹی انچارج سمیت درجنوں اہلکاروں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور تحقیقات میں ہراساں کرنے سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف طلبہ و طالبات ہی نہیں خواتین و مرد اساتذہ کو بھی ہراساں اور بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ایف آئی اے کے کوئٹہ میں ایک سینئر آفیسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ تحقیقات کا یہ عمل بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات اور طالبات کی ویڈیوز بنا کر انہیں ہراساں کرنے کی شکایات ملنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم نے کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع یونیورسٹی آف بلوچستان کے سکیورٹی برانچ اور ہاسٹل سمیت مختلف شعبوں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔ایف آئی اے آفیسر کے مطابق چھاپے کے دوران ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ثابت ہو رہا ہے کہ طالبات کو واقعی ہراساں کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم کو یونیورسٹی میں واش روم سمیت مختلف مقامات سے خفیہ کیمرے ملے ہیں جو بجلی کے سوئچ بورڈ یا اس جیسے دیگر خفیہ مقامات پر نصب کیے گئے تھے۔ایف آئی اے آفیسر کے بقول یونیورسٹی کے سکیورٹی اور سرویلنس برانچ کے انچارج، آفیسروں اور اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے اور ان میں سے بعض اہلکاروں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز قبضے میں لے کر ان کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔

تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کے تحت نصب کیے گئے کلوز سرکٹ کیمروں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے جن کا جائزہ لے کر تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائیگا۔ایف آئی اے آفیسر کے مطابق تحقیقاتی ٹیم جلد تحقیقات مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ ہائیکورٹ نے اس مہینے کے آخری ہفتے تک اس معاملے کی رپورٹ مانگی ہے۔

یونیورسٹی آف بلوچستان کے ترجمان امیر حمزہ نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے گذشتہ روز یونیورسٹی کا دورہ کیا اور جن اہلکاروں کے خلاف شکایات تھیں ان کے بیانات قلمبند کیے۔ان اہلکاروں نے اپنے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز بھی ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں اور وہ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے صوبائی صدر اور یونیورسٹی آف بلوچستان میں ایم فل کے طالب علم گورگین بلوچ نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے بعض اہم عہدیدار اور اساتذہ طالبات کو ہراساں کر رہے ہیں۔

ہم سے کئی متاثرہ طالبات نے رابطہ کیا اور بتایا کہ طالبات کو خفیہ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیوز وٹس ایپ کرکے کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس آئیں ورنہ یہ ویڈیوز عام کر دی جائیں گی یا پھر آپ کے والدین کو بھیجی جائیں گی۔گورگین بلوچ نے الزام لگایا کہ تین دن قبل گریجویٹ سٹڈیز آفس (جی ایس او)کے ایک سینئر عہدیدار کو ایم فل کی طالبہ کو بلیک میل کرکے ٹیچر ہاسٹل لے جاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو امتحان میں ناکام کرنے کی بھی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ یونیورسٹی میں پڑھنے والی طالبات اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔

متاثرہ طالبات ایسے معاملات کو سامنے لانے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں ہراساں کرنے والے طاقتور لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل ایسے معاملات کو سامنے لا رہے ہیں مگر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔ 2017 میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں نے احتجاجی کیمپ لگایا اور مطالبہ کیا کہ خفیہ کیمروں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے مگر حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نائب سربراہ فرید خان اچکزئی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں یہ سلسلہ اب سے نہیں بلکہ دو تین سالوں سے چل رہا ہے۔ ہم کافی عرصے سے محسوس کر رہے تھے کہ یونیورسٹی میں آخری حد تک غیر اخلاقی سرگرمیاں پروان چڑھ رہی ہیں۔

ان کے بقول ہمیں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ مرد و خواتین اساتذہ کی طرف سے شکایات مل رہی تھیں کہ انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں گورنر بلوچستان اور وائس چانسلر تک اپنے تحفظات پہنچائے مگر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔فرید اچکزئی کے مطابق اب جب ایک وفاقی تفتیشی ادارے نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے ہم اسے خوش آئند کہتے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس معاملے کی ساری تفتیش غیر جانبدارانہ اور بلا تفریق ہونی چاہیے چاہے اس میں کوئی استاد ملوث ہو، آفیسر یا کوئی ملازم۔ جو بھی مجرم ثابت ہوں اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس غیر اخلاقی عمل میں یونیورسٹی کے نچلے گریڈ کے اہلکار نہیں بلکہ بڑے افسران اور بڑی مچھلیاں ملوث ہیں، انہیں بھی شامل تفتیش ہونا چاہیے اور یہ معلوم کیا جانا چاہیے کہ یہ سب کچھ کس کی ایما پر اور کس لیے کیا جا رہا تھا۔ چوتھے گریڈ کا اہلکار کبھی بھی خفیہ کیمرہ لگانے کی جرات نہیں کر سکتا جب تک اسے کسی بڑے آفیسر کی پشت پناہی حاصل نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…