بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

قاسم سوری  کی رکنیت بحالی سے متعلق  الیکشن کمیشن نےبڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے

قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل کی 7 اکتوبر کی سماعت کا تحریری فیصلہ بھی 2 روز قبل جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کے 2 اکتوبر کے فیصلے کو معطل قرار دیا گیا ہے جس میں قاسم سوری کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 27 ستمبر کا فیصلہ بھی معطل تصور کیا جائے۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عبوری ریلیف دینے کی درخواست کی تھی جس میں مو?قف اختیار کیا گیا تھا کہ احکامات معطل نہ کیے گئے تو حلقہ عوامی نمائندگی سے محروم ہو جائے گا۔عدالت نے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے جس کے بعد تمام کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قاسم سوری کو بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بحال کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…