اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی سلیم صافی نےکہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے دو ممبران پر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے وہ کسی اور ملک کے درمیان بھلا کیا صلح کروائیں گے؟دنیا کو بھی معلوم ہے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔سلیم صافی نے مزید کہا کہ عمران خان تو کئی سال تک اپنے پارٹی رہنماؤں
شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان صلح نہیں کروا سکے، ابھی بھی جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی صلح میں کسی اور شخصیت نے کردار ادا کیا۔تاہم مجھے تو دونوں کی صلح میں بھی عمران خان کے لیے خطرہ نظر آ رہا ہے۔یاد رہے اس سے قبل جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین اختلافات کی کئی خبریں زبان زد عام تھیں۔