اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے بابا شیر محمد 110 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بابا شیر محمد پنجاب پولیس کا حصہ تھے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے ۔
110 سالہ بابا شیر محمد نے بانی پاکستان کے ساتھ اڑھائی ماہ تک ڈیوٹی سر انجام دی تھی۔ علاوہ ازیں وہ نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کے بھی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔بابا شیر محمد گزشتہ طویل عرصے سے علیل تھے اور اسی علالت کے باعث وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ، آج انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔