اسلام آباد (این این آئی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو کوہاٹ میں تیل وگیس کے مذید ذخائر مل گئے۔ ترجمان کے مطابق ٹوگ ویل نمبر ایک سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ہنگو فارمیشن کے ایک نئے زون سے چالیس لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ اور پچاس بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ترجمان کے مطابق دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ملکی ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو بلوچستان میں تجارتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے۔