اسلام آباد(آ ئی این پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دوسرے مرحلے میں 1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی، راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہراہوں کا
یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کیاجائے گا، راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔