اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر پرسن جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم ’’ثالثی کا بخار‘‘میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔پاکستان کی تاریخ میں ایک عجیب حسن اتفاق ہے‘ ہمارا جو بھی حکمران اپنا سفارتی قد بڑھانے کے لیے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی شروع کرتا ہے وہ چند ماہ بعد اقتدار سے فارغ ہو جاتا ہے‘ آپ ایوب خان سے لے کر میاں نواز شریف تک پوری تاریخ دیکھ لیں‘ آپ یہ حسن اتفاق دیکھ کر
حیران رہ جائیں گے‘ آپ اگراسلامی تاریخ کو بھی اس حسن اتفاق میں شامل کر لیں تو آپ یہ دیکھ کر مزید حیران رہ جائیں گے‘ 632ءمیں نبی اکرمؐ کے وصال کے بعد سے آج تک مسلم دنیا کے جس بھی حکمران نے ایران عرب تنازع میں قدم رکھا وہ مارا گیا یا پھر وہ بغاوت کا شکار ہو گیا‘ یہ تنازع ہر دور میں مسلمان بادشاہوں کے لیے منحوس ثابت ہوا تاہم مجھے یقین ہے عمران خان 1400 سال پرانا یہ ایشو ضرور حل کر لیں گے۔